سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کر لی

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کارندے عزت اللہ کو گرفتار کر لیاجس کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغان باشندہ ہے جس کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ ملزم سیالکوٹ سے پہلے کوئٹہ میں رہائش پذیر تھا ۔

بھارتی “اینٹی ٹینک مائنز“ نالہ ڈیک میں بہہ کر پاکستان پہنچ گئی

پسرور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ”اینٹی ٹینک مائنز“ نالہ ڈیک میں بہہ کر پاکستا ن آگئی جسے بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس ) نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نالہ ڈیک میں بھارت کی جانب سے آنے والے پانی کے تیز بہاﺅ میں 14پاﺅنڈ وزنی اینٹی ٹینک مائنز پاکستان میں پہنچ گئی جسے ڈیک کے کنارے گاﺅں چک مچھانہ کے لوگوں نے ریت پر پڑا دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع کر دی ۔ پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا

جنہوں نے مائنز کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔
بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ مائنز وزن 14پاﺅنڈ کے قریب ہے جو بھارتی ساختہ ہے تاہم اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس کی ہیت کے بارے میں مزید تحقیق جاری ہے۔