سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کارندے عزت اللہ کو گرفتار کر لیاجس کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغان باشندہ ہے جس کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ ملزم سیالکوٹ سے پہلے کوئٹہ میں رہائش پذیر تھا ۔