پسرور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ”اینٹی ٹینک مائنز“ نالہ ڈیک میں بہہ کر پاکستا ن آگئی جسے بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس ) نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نالہ ڈیک میں بھارت کی جانب سے آنے والے پانی کے تیز بہاﺅ میں 14پاﺅنڈ وزنی اینٹی ٹینک مائنز پاکستان میں پہنچ گئی جسے ڈیک کے کنارے گاﺅں چک مچھانہ کے لوگوں نے ریت پر پڑا دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع کر دی ۔ پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا

جنہوں نے مائنز کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔
بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ مائنز وزن 14پاﺅنڈ کے قریب ہے جو بھارتی ساختہ ہے تاہم اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس کی ہیت کے بارے میں مزید تحقیق جاری ہے۔